پشاور( ارشد عزیز ملک) خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل آف پولیس معظم جاہ انصاری نے کہا کہ اپیکس کمیٹی نے افغان مہاجرین کے حوالے سے پالیسی پر نظرثانی کا فیصلہ کرلیا ہے ،افغان باشندوں کی پاکستان آمد کو ریگولیٹ کیا جائے گا تاکہ ویزا ختم ہونے پر انہیں واپس بھجوایا جاسکے،کئی لاکھ افراد ویزا لیکر پاکستان آئے لیکن واپس نہیں گئے ۔پاکستان میں موجود غیرقانونی افغان باشندوں کو بھی گرفتار کرکے واپس بھجوادیا جائے گا ۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اپیکس کمیٹی نے سمت کا تعین کردیا ہے افغانستا ن کیساتھ دہشتگردی کے معاملے کو اٹھایا جارہا ہے ۔جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت رہائش پذیر افغان مہاجرین کو تنگ نہیں کیا جائے گا وہ پاکستان میں رہ سکتے ہیں کیونکہ ان کے پاس اقوام متحدہ کی مصدقہ دستاویزات موجود ہیں لیکن غیرقانونی طورپر موجود افغان مہاجرین کو پاکستان میں رہائش رکھنے کا اختیار نہیں انہیں واپس بھجوایا جائےگا ۔معظم جاہ انصاری نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں افغان مہاجرین کو ریگولیٹ کرنےکا فیصلہ ہوا ہے کیونکہ اکثر افغان مہاجرین پاکستان آکر واپس نہیں جاتے اور یہاں رہ جاتے ہیں، اس لئے فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور تمام غیر قانونی افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کیا جائیگا، اس کے علاوہ یو این ایچ سی آر کے تحت پناہ لینے والے ،مہاجر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین اور ویزہ پر آنے والے افغان شہریوں کو بھی ریگولیٹ کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ جو افغان مہاجرین پاکستان آئیں گے اپنے قیام کے مقام کے بارے میں پولیس کو مطلع کریں گے ، اس دوران ایف ائی اے اور پولیس چیک کریں گی کہ افغان شہری مذکورہ پتہ پر موجود ہیں یا نہیں اس کیساتھ پاکستان آنے کے بعد افغان شہری ایک مقامی گارنٹر دینے کے بھی پابند ہوں گے، آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم اور پاسپورٹ و ویزہ کے بغیر آنے والے افغان مہاجرین کا تو کوئی جواز ہی نہیں، ایسے افراد کو گرفتار کرکے ڈی پورٹ کیا جائیگا، معظم جاہ انصاری نے کہا کہ پشاور پولیس لائنز دھماکہ میں ملوث افراد کے قریب پہنچ چکے ہیں اس معاملہ میں جلد اہم پیش رفت ہوگی۔
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کئی ایگزیکٹو آرڈرز اور اقدامات کو عدالتوں کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے،...
کراچیکانگریس کے جائزے کے بغیرامریکا نے اسرائیل کو 7 ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کا اعلان کردیا۔ امریکی میڈیا...
اسلام آباد پاکستان آرمی کے افسر نے خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں زندہ درگور کیے جانے کے بعد بچائی گئی...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو دوسرا کھلا خط لکھ دیا۔ خط میں کہا...
صوابی تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات ملک میں عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر خیبرپختونخوا...
سیالکوٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات میں کوئی حقیقت نہیں‘پر...
اسلام آباد پاکستان اور چین کے درمیان طویل دورانیے کے سپیس ٹیکنالوجی میں تعاون کے کامیاب نتیجے میں پاکستان...
کراچی ماہربین الاقوامی امور کامران بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کا عالمی سیاست میں محتاط رویہ اختیار کرنا اس...