لاہور ( جنرل رپورٹر ،نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے ملاقات کی جس میں پارٹی کی تنظیم سازی ،ورکرز کنونشنز سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پارٹی کے ناراض رہنمائوں کو منانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ قیادت نے پارٹی کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور شہباز شریف نے مریم نواز کو شاہد خاقان عباسی سے جلد ملاقات کی ہدایت کر دی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ممکنہ انتخابات کے معاملے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی معاشی اورمہنگائی کی صورتحال کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔دریں اثنا وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے رائے ونڈ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔مولانا فضل الرحمان نے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا مشورہ دے دیا۔مومولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو قومی اسمبلی کے آئندہ ماہ ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لینا چاہئے۔انہوں نے کہ پنجاب و خیبر پختونخوا میں امن و امان اور اقتصادی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہی الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینی چاہئے۔
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کئی ایگزیکٹو آرڈرز اور اقدامات کو عدالتوں کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے،...
کراچیکانگریس کے جائزے کے بغیرامریکا نے اسرائیل کو 7 ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کا اعلان کردیا۔ امریکی میڈیا...
اسلام آباد پاکستان آرمی کے افسر نے خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں زندہ درگور کیے جانے کے بعد بچائی گئی...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو دوسرا کھلا خط لکھ دیا۔ خط میں کہا...
صوابی تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات ملک میں عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر خیبرپختونخوا...
سیالکوٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات میں کوئی حقیقت نہیں‘پر...
اسلام آباد پاکستان اور چین کے درمیان طویل دورانیے کے سپیس ٹیکنالوجی میں تعاون کے کامیاب نتیجے میں پاکستان...
کراچی ماہربین الاقوامی امور کامران بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کا عالمی سیاست میں محتاط رویہ اختیار کرنا اس...