واشنگٹن(اے ایف پی)امریکا نےہفتہ کوریاست کیرولائنا کے ساحل پر ایک مشتبہ چینی جاسوس غبارے کومار گرایاجس کی پینٹاگون نےتصدیق کردی،غبارہ شمالی امریکا کے حساس فوجی مقامات سے گزرا تھا اور یہ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان موجود کشیدگی کا ایک گرما گرم موضوع بن گیا ہے۔اس سے پہلےصدرجوبائیڈن نے کہا کہ امریکا مشتبہ چینی جاسوس غبارے کے ساتھ معاملہ کرنے جا رہا ہے،اس غبارے کاامریکا بھرمیں پرواز کرتے ہوئے سراغ لگایا گیا ہے۔بائیڈن نے یہ تبصرہ اس سوال کے جواب میں کیا تھا کہ کیا امریکا انتہائی بلندی پراڑنے والے اس مبیّنہ نگران غبارے کوپھوڑدے گا۔یہ ملک بھرمیں پرواز کر رہا ہے، جسے واشنگٹن نے امریکاکی خودمختاری کی ’’واضح خلاف ورزی‘‘ قرار دیا ۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چار ججز پر مشتمل نئی انتظامی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ چیف جسٹس سردار...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے صبغت اللہ سلطان کو ڈائریکٹر پبلک افیئرز یونٹمقرر کردیا ہے۔ ان کی تقرری...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی آئندہ ماہ چینی شہر تیانجن میں پہلی بار...
اسلام آباد فیول چارجز میں کمی کے سبب اگست میں بجلی صارفین کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ بجلی پیداوار میں سب سے...
کراچی برطانوی جریدہ اکانومسٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا کینسر کے خلاف جاری جنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کر...
راولپنڈی حکومت نے ملک بھر میں بجلی بلوں کی تقسیم اور پرنٹنگ کا کام پاکستان پوسٹ کے سپرد کرنے کا اصولی فیصلہ...
اسلام آ باد بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے شکیل احمد کو ممبر آئل اینڈ گیس...
اسلام آ باد بیور و کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی و صوبائی افسران کی گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ...