ڈی سی لاہور سمیت متعدد ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلے

05 فروری ، 2023

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب کی نگران حکومت نے ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت متعدد ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ نو ٹیفکیشن کے مطابق تعیناتی کی منتظر رافعہ حیدر کو ڈپٹی کمشنر لاہور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سائرہ عمر کو او ایس ٹی جبکہ منیجنگ ڈائریکٹر ٹورسٹ ڈیپارٹمنٹ کارپوریشن آغا محمد علی عباس کو او ایس ڈی اسپیشل سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس، حمیرا اکرام کو منیجنگ ڈائریکٹر ٹوریسٹ ڈویلپمنٹ کارپوریشن، سیکریٹری انڈسٹری کیپٹن ریٹائرڈ سہیل اشرف کو کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا جبکہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آصف طفیل کو او ایس ڈی ڈپٹی کمشنر لاہور کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹریٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن تعینات کر دیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد مغل کو ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ،ڈپٹی کمشنر جھنگ ارشد بھٹی کوڈپٹی کمشنر قصور ،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عبداللہ خرم نازی کو ڈپٹی کمشنر جھنگ ،ایس اینڈ نے اے ڈی میں تعینات عدنان محمود اعوان کو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسرا کو او ایس ڈی بنا دیا ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو شیخوپورہ سرمد تیمور کو ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ،تعیناتی کے منتظر محمد رفیق احسن کو ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب ،ڈپٹی کمشنر نارووال محمد شارخ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ،ڈپٹی سیکرٹری ویلفیئر ایس اینڈ نے اے ڈی محمد اشرف کو ڈپٹی کمشنر نارووال ،ڈپٹی کمشنر حافظ آباد توقیر الیاس چیمہ کو او ایس ڈی ، ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ عمر فاروق کو ڈپٹی کمشنر حافظ آباد ،ڈپٹی سیکرٹری (آئی پی سی), آئی اینڈ سی ونگ ایس اینڈ جے اے ڈی شاہد عمران کوڈپٹی کمشنر منڈی بھاؤ الدین ،ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کو او ایس ڈی ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ صہیب علی کو ڈپٹی کمشنر سرگودھا ،ڈپٹی کمشنر اٹک حسن وقار چیمہ کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ،ایڈیشنل سیکرٹری لیبر ڈیپارٹمنٹ راؤ عاطف رضا کو ڈپٹی کمشنر اٹک ،ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کو او ایس ڈی ،ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق کو ڈپٹی کمشنر جہلم ،ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤ تھ پنجاب آغا ظہیر عباس شیرازی کو ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ ،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عرفان علی خان کو او ایس ڈی ،ڈپٹی کمشنر چکوال محمد ذیشان حنیف کو ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ،تعیناتی کے منتظر مس قراہ العین ملک کو ڈپٹی کمشنر چکوال ،ڈپٹی کمشنر بہاولپور زاہد پرویز کو او ایس ڈی ،انٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ظہیر انور کو ڈپٹی کمشنر بہاولپور ،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عمران حامد کو او ایس ڈی ،چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور صفائی کمپنی علی عنان قمر کو ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ فیصل عباس کو او ایس ڈی ،ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ محمد آصف رضا کو ڈپٹی کمشنر چنیوٹ ،ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد ارشد کو او ایس ڈی ،ڈپٹی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عدنان ارشد کو ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ڈپٹی کمشنر خوشاب میسم عباس کو او ایس ڈی، ڈپٹی کمشنر خانیوال ذیشان شبیر رانا کو ڈپٹی کمشنر خوشاب ، ڈپٹی سیکرٹری سٹاف ٹو چیف سیکرٹری پنجاب وسیم حمید کو ڈپٹی کمشنر خانیوال، ڈپٹی کمشنر میانوالی محمد عمیر کو ڈپٹی سیکرٹری سٹاف ٹو چیف سیکرٹری پنجاب، ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سجاد احمد خان کو ڈپٹی کمشنر میانوالی ،ڈپٹی کمشنر بھکر عمران حسین رانجھا کو او ایس ڈی، جنرل منیجر آپریشن سیر و سیاحت ڈیپارٹمنٹ نور محمد اعوان کو ڈپٹی کمشنر بھکر ،ڈپٹی کمشنر ساہیوال امتیاز احمد گچکی کو ڈپٹی کمشنر پاکپتن ، ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ اکرام الحق کو ڈپٹی کمشنر ساہیوال،ڈپٹی کمشنر ملتان محمد طاہر او ایس ڈی،تعیناتی کے منتظر عمر جہانگیر کو ڈپٹی کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر وہاڑی صفدر حسین ورک کو او ایس ڈی، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سلمان خان کو ڈپٹی کمشنر بہاولنگر، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈبلیو ایم سی ملتان شکیل احمد بھٹی کو ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان، ڈپٹی کمشنر لودھراں بابر رحمان کو او ایس ڈی، سیکرٹری چیف منسٹر انسپکشن ٹیم سید مشہد رضا کاظمی کو ڈپٹی کمشنر لودھراں، ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کو او ایس ڈی، ایس اینڈ جے اے ڈی میں تعینات سید آصف حسین شاہ کو ڈپٹی کمشنر وہاڑی ،ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان محمد انور بریارکو او ایس ڈی، پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو جمیل احمد جمیل کو ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان ،ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد عارف رحیم کو او ایس ڈی ،تعیناتی کے منتظر منصور احمد خان کو ڈپٹی کمشنر راجن پور،ڈپٹی کمشنر لیہ فرحت حسین فاروق کو او ایس ڈی، ایڈیشنل سیکرٹری اسپیشلائیز ہیلتھ کیئر خالد پرویز کو ڈپٹی کمشنر لیہ ،ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو محمد حسین رانا کو او ایس ڈی، ڈپٹی کمشنر تلہ گنگ مصور احمد کو او ایس ڈی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وزیر آباد کو ڈپٹی کمشنر وزیر آباد کا اضافی چارج دے دیا گیا ،پولیٹیکل اسسٹنٹ راجن پور محمد عمران کو ڈپٹی سیکرٹری اسپیشلائیزڈ ہیلتھ کیئر،ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن کمیشن ساؤ تھ پنجاب آفتاب حسن کو پولیٹیکل اسسٹنٹ راجن پور جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راجن پور محمد کاشف کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے ۔اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔