اسلام آباد (صالح ظافر) قومی اسمبلی کی نشستوں کے تمام زیر التواء انتخابات مارچ میں ہوں گے کیونکہ باقی 27 قومی اسمبلی کی نشستوں کے شیڈول کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا۔ مارچ کے آخری ہفتے میں ان نشستوں پر رائے شماری ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ سال اپریل میں عمران حکومت کے جمہوری اور پارلیمانی انداز میں عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد جمع کرائے گئے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی خالی ہونے والی تمام نشستوں کو ضمنی انتخابات کے ذریعے پُر کیا جائے گا۔ کمیشن نے پہلے 33 نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا اور بعد میں گزشتہ ہفتے مزید 31 نشستوں پر انتخابات کرائے گئے۔ اپریل سے اس سال اگست کے تیسرے ہفتے میں قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے تک کوئی الیکشن نہیں ہو گا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے اعلیٰ ترین ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ کمیشن نے ملک میں رواں سال اکتوبر/نومبر میں ہونے والے عام انتخابات کی تیاریوں کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ ای سی پی کا صوبائی اسمبلیوں کے لیے پولنگ کی تاریخ سے کوئی تعلق نہیں ہے جب وہ موجودہ حکومتوں کے ذریعے تحلیل کر دی جائیں گی۔ کمیشن اس سلسلے میں کچھ تاریخیں تجویز کر سکتا ہے لیکن یہ صوبائی گورنرز کے لیے پابند نہیں ہے جو پولنگ کی تاریخ کا تعین کرنے کے واحد ثالث ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحلیل شدہ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے انعقاد کے لیے کمیشن تیار ہوگا لیکن اس سلسلے میں فیصلہ کرنے سے پہلے کچھ تکنیکی اور آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔ ای سی پی نے اپنے فل ہاؤس اجلاس میں آئندہ انتخابات اور اسکے بعد ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت اور غور و خوض کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیشن نے منگل (7 فروری) کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا ہے جس میں پنجاب اور کے پی کے کے چیف سیکرٹریز اور پولیس آئی جیز بھی شرکت کرینگے۔ اس موقع پر پولیس چیف کمیشن کو اپنے اپنے دائرہ اختیار میں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات، قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات، امن و امان کی صورتحال اور دیگر امور کے بارے میں بریفنگ دینگے۔
کراچی ’آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا ‘ کی مثال پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیخا اینڈریو...
اسلام آباد وزارت خارجہ نے خیبر پختونخوا حکومت کے افغانستان کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے دو وفود بھیجنے کے...
گوجرخان بڑھتا ہوا دماغ اور ترقی انسان کو تباہی کے قریب لے جا رہی ہے، وسائل تیزی سےکم ہوتے جا رہے ہیں موجودہ...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہاکہ ایگریکلچر میکانائزیشن صرف آغاز ہے،سپر سیڈرز سےگندم کی بوائی...
اسلام آباد چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشدمحمود لنگڑیال نے اعتراف کیا ہے کہ ہم غلط سائیڈ پر جاچکے ہیں‘...
انصار عباسیاسلام آباد : ورلڈ بینک گروپ کے 9؍ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد تقریباً 20؍ سال بعد...
کراچی جیوکے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں تیسری دفعہ سب سے زیادہ...
کراچی امریکی نائب صدرجے ڈی وینس نے میونخ سکیورٹی کانفرنس میں اپنی پہلی بڑی بین الاقوامی تقریر میں یورپ کے...