کاہنہ:کیبل ورکر کوفائرنگ کرکے زخمی کردیا

05 فروری ، 2023

کاہنہ(نامہ نگار) صوئےاصل کے قریب کیبل نیٹ ورک کا کام کرنے والےورکر ایوب اور زین نے کیبل لگانے کے لیے سیڑھی پٹرول پمپ کی دیوار کے ساتھ لگائی تو پٹرول پمپ مالک عمران کے ساتھ سیڑھی لگانے پر جھگڑا ہو گیااوراس نے طیش میں آکر اپنے پستول سے فائرنگ کرکے ایوب کو زخمی کردیا ۔