پشاور( ارشد عزیز ملک) خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل آف پولیس معظم جاہ انصاری نے کہا کہ اپیکس کمیٹی نے افغان مہاجرین کے حوالے سے پالیسی پر نظرثانی کا فیصلہ کرلیا ہے ،افغان باشندوں کی پاکستان آمد کو ریگولیٹ کیا جائے گا تاکہ ویزا ختم ہونے پر انہیں واپس بھجوایا جاسکے،کئی لاکھ افراد ویزا لیکر پاکستان آئے لیکن واپس نہیں گئے ۔پاکستان میں موجود غیرقانونی افغان باشندوں کو بھی گرفتار کرکے واپس بھجوادیا جائے گا ۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اپیکس کمیٹی نے سمت کا تعین کردیا ہے افغانستا ن کیساتھ دہشتگردی کے معاملے کو اٹھایا جارہا ہے ۔جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت رہائش پذیر افغان مہاجرین کو تنگ نہیں کیا جائے گا وہ پاکستان میں رہ سکتے ہیں کیونکہ ان کے پاس اقوام متحدہ کی مصدقہ دستاویزات موجود ہیں لیکن غیرقانونی طورپر موجود افغان مہاجرین کو پاکستان میں رہائش رکھنے کا اختیار نہیں انہیں واپس بھجوایا جائےگا ۔معظم جاہ انصاری نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں افغان مہاجرین کو ریگولیٹ کرنےکا فیصلہ ہوا ہے کیونکہ اکثر افغان مہاجرین پاکستان آکر واپس نہیں جاتے اور یہاں رہ جاتے ہیں، اس لئے فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور تمام غیر قانونی افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کیا جائیگا، اس کے علاوہ یو این ایچ سی آر کے تحت پناہ لینے والے ،مہاجر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین اور ویزہ پر آنے والے افغان شہریوں کو بھی ریگولیٹ کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ جو افغان مہاجرین پاکستان آئیں گے اپنے قیام کے مقام کے بارے میں پولیس کو مطلع کریں گے ، اس دوران ایف ائی اے اور پولیس چیک کریں گی کہ افغان شہری مذکورہ پتہ پر موجود ہیں یا نہیں اس کیساتھ پاکستان آنے کے بعد افغان شہری ایک مقامی گارنٹر دینے کے بھی پابند ہوں گے، آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم اور پاسپورٹ و ویزہ کے بغیر آنے والے افغان مہاجرین کا تو کوئی جواز ہی نہیں، ایسے افراد کو گرفتار کرکے ڈی پورٹ کیا جائیگا، معظم جاہ انصاری نے کہا کہ پشاور پولیس لائنز دھماکہ میں ملوث افراد کے قریب پہنچ چکے ہیں اس معاملہ میں جلد اہم پیش رفت ہوگی۔
ریاض روس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ بڑی علاقائی جنگ کے دہانے پر ہے جسے روکنے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل...
ماسکوروسی فضائیہ نے برائنسک خطے میں یوکرین کے59ڈرونز تبا ہ کر دیئے۔ برائنسک کے گورنر الیگزینڈر بوگوماز نے...
نئی دہلی بھارت میں ہندو انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی، اتراکھنڈ میں مسلمان گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ضلع...
لاہور بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ کراچی کی ملیر جیل میں بھارتی ماہی گیر کی موت ہوگئی ہے۔ انڈین ایکسپریس کے...
لندن برطانوی حکومت کے امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ منصوبے کے ذریعہ اس کی بنیادی کمپنی کے حصول پر...
لاہورپاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف کا سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے وہ ملک گیر دورے...
کوئٹہ گورنر جعفرخان مندوخیل نے کہاہے کہ صوبے کے تمام تعلیمی ادارے ہمارے قومی اثاثے ہیں اور آج صوبے کے قدیم...
اقوام متحدہاقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا ہے کہ چین افریقی یونین کی زیر قیادت امن...