صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کوترجیح دے رہی ہے ،قدوس بزنجو

05 فروری ، 2023

کوئٹہ( این این آئی) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کوترجیح دے رہی ہے ، نوجوانوں کے لئے صوبے بھر میں کھیلوں کے میدان اور اسپورٹس کمپلکس بنا ئے جا رہے ہیں ،27سال بعد کرکٹ کا بڑا ایو نٹ آج ہو نے جا رہا ہے اس ایونٹ کے بعد کوئی جواز نہیں ہوگا کہ کوئٹہ میں بڑے ایونٹ نہیں کر وائے جا سکتے ۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کی شب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمئی کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں دئے گئے عشائیہ سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمئی کے کھلاڑی آفیشلز ، چیف سیکر ٹری بلو چستان ، صوبائی وزراء ، اراکین اسمبلی ،سیا سی و قبائلی عمائدین بھی بڑے تعداد میں موجود تھے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ میں 27سال بعد کرکٹ کا بڑا ایونٹ ہو نے جا رہا ہے ہم پی سی بی اور تمام ذمہ داران کو بتانا چاہتے ہیں کہ بلو چستان کے لوگ کھیلوں سے محبت کرتے ہیں ایونٹ نہ ہو نے کی وجہ سے ہم اپنے ہیروز سے دور اور انہیں سپورٹ کر نے سے محروم رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے نمائشی میچ کے 14ہزار سے زائد ٹکٹ دو دن میں فروخت ہو گئے اور لوگ اس قدر دلچسپی لے رہے تھے کہ ہمیں اپنے فون تک بند کرنے پڑے ۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ اور بلو چستان میں ایسے ایونٹس ہو نے چاہئیں آج کے میچ کے کامیاب انعقاد کے بعد اس بات کا کوئی جواز نہیں رہے گا کہ کوئٹہ یا بلو چستان میں بڑے ایونٹ نہیں کروائے جا سکتے ہماری کوشش ہے کہ ہر سال ایسے میچز منعقد ہوں ۔ وزیر اعلیٰ میر عبد القدو س بزنجو نے کہا کہ کھیل ہماری ترجیع ہے ہم نو جوانوں کے لئے اسپورٹس کمپلکس اور میدان بنا رہے ہیں تاکہ صوبے کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے کھیلاڑیوں کو بھی قومی ٹیموں میں کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے کرکٹ کی ٹیم میں اس وقت ہمارے دو سے تین کھیلاڑی ہیں ہم کسی بھی صورت نہ امید نہیں ہیں بلو چستان سے بھی جلد با بر اعظم اور سر فراز جیسے کر کٹرز نکلیں گے امید ہے کہ پی سی بی بھی صوبے میں مزید ایونٹس کا انعقاد کرے گا ۔ انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز بلخصوص پاک فوج اور ایف سی نے پی ایس ایل کے میچ کروانے میں بھر پور تعاون کیا ہے انہی کی بد ولت ہم اس ایونٹ کے انعقاد میں کا میا ب ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اگر ایسے ہی ایونٹس جا ری رہیں تو صوبے سے ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا ساتھ ہی مستقبل میں ایسے ایونٹ بھی کروائے جائیں گے ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے صوبائی وزیر کھیل عبد الخالق ہزار نے کہا کہ بلو چستان میں عالمی معیار کے مطابق اسپورٹس کمپلکس بنائے جا رہے ہیں ہر اسپورٹس کمپلکس 50ایکٹر کر محیط ہو گا ۔ انہوں نے کہاکہ 17سال بعد صوبے میں فٹ بال کے قومی مقابلے کروائے گئے اسی طرح گزشتہ سالوں میں صوبے میں ہاکی ،ووشو کراٹے ،باڈی بلڈنگ،نیزا بازی ،تیر اندازی سمیت دیگر روایتی کھیلوں کے مقابلے بھی کروائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نوجوانوں کومثبت سر گر میوں کی طرف راغب کر رہی ہے حکومت کھیل کے شعبے میں تمام مسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سری لنکامیں ہو نے والے مقابلوں میں قومی ٹیم میں شامل بلو چستان کے 13کھیلاڑی میڈل لے کر آئے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام قومی ٹیموں میں میرٹ پر سلکشن ہو تو بلو چستان کے کھیلاڑیوں کو اس میں مواقع مل سکتے ہیں ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وہ صوبائی حکومت کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے کوئٹہ میں پی ایس ایل کا نمائشی میچ کروایا ہے ہم شائقین کرکٹ کے سامنے عمدہ کھیل پیش کریں گے تاکہ بلو چستان کے عوام بھی محضوظ کر سکے ۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں کھیل کے میدان بنے چاہیے تاکہ نوجوان بھی کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور آگے آئیں ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلما ن نصیر نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر پہلی بار ہوم گراؤنڈ میں کھیلنے جا رہی ہے پی ایس ایل کے انعقاد سے ملک میں عالمی کرکٹ کے دروازے کھلے اور اب اسٹریلیا، نیو زیلینڈ ،انگلینڈ جیسے ٹیموں نے پاکستان آکر کرکٹ کھیلی ہے جلد ہی کوئٹہ میں پی ایس ایل کے میچز کروائیں گے ۔ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مالک ندیم عمر نے کہا کہ کوئٹہ کے عوام نے ہمیشہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو سپورٹ کیا ہے ہم نے وومن کرکٹ ٹورنمنٹ ، انٹر اسکول کرکٹ ٹورنمنٹ کروائے ہیں صوبے سے کھیلاڑی آگے آنے میں وقت لگے گا ہم صوبے میں کرکٹ کی اکیڈمی بنا نے جا رہے ہیں ،کوئٹہ گلیڈی ایٹر صوبے کا نام روش کرے گی۔ اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمئی کے کھیلاڑیوں اور آفیشلز کو روایتی شال کے تحفے بھی پیش کئے گئے۔