ایران: بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ فلم ساز بھوک ہڑتال کے بعد ضمانت پر رہا

05 فروری ، 2023

کراچی(نیوزڈیسک)بین الاقوامی ایوارڈ معروف ایرانی فلم ساز جعفر پناہی کو اپنی 7 ماہ کی نظربندی کے خلاف بھوک ہڑتال کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تمام بڑے یورپی فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتنے والے ایرانی ڈائریکٹر کو ایران میں جاری حکومت مخالف احتجاج سے قبل گرفتار کیا گیا تھا۔امریکی ادارے سینٹر فار ہیومن رائٹس اِن ایران نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھوک ہڑتال کے اعلان کے دو روز بعد جعفر پناہی کو تہران ایون جیل سے رہا کردیا گیا جبکہ ایرانی اخبار نے جعفر پناہی کی تصویر شائع کی جس میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔