راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کو طالبان کے خطرے کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے، ہم کیا مدد کر سکتے ہیں اس سلسلے میں اسلام آباد سے رابطے میں رہیں گے۔ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی امور کے کوآرڈینیٹر جان کربی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بلاشبہ پاکستان کو پاکستانی طالبان سے خطرات لاحق ہیں اور حالیہ دنوں میں ان کی جانب سے پاکستان کے اندر تشدد کے واقعات دیکھے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے بیچ کا علاقہ دہشتگرد گروہوں کے لیے ابھی بھی محفوظ پناہ گاہ ہے۔ امریکا پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے۔ پاکستان کے دہشتگردوں کے پیچھے جانے کے فیصلے کا بھی احترام کرے گا۔