ایف آئی اے میں خالی 199 پوسٹوں پر بھرتی کی منظوری

05 فروری ، 2023

کراچی (اسد ابن حسن) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایف آئی اے میں199 خالی پوسٹوں پر بھرتی کی اجازت دے دی ہے۔ سیکشن آفیسر اعتزاز احمد ملک کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایف آئی اے موجود 199 خالی عہدوں پر بھرتی کی اجازت اور کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھرتی کے عہدوں میں 14 اسسٹنٹ، 8 سب انسپکٹر، ایک اپر ڈیویژن کلرک، ایک لوئر ڈیویژن کلرک، 16 اسسٹنٹ سب انسپیکٹر، 122 کانسٹیبل، 2 فوٹ کانسٹیبل/ ڈرائیور، 16 ڈرائیور، ایک نائب قاصد، 10 خاکروب اور 4 باورچی کے عہدے شامل ہیں۔