اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وز یر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر نےکولمبومیں سری لنکا کے وزیر خارجہ علی صابری سے ملاقات کی ، سری لنکا کے 75 ویں یوم آزادی کی تقریبات کے دوران ہونیوالی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، تعلقات کی تمام جہتوں پر گفتگو، معیشت و تجارت اور عالمی فورمز پر ایک دوسرے کیساتھ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حنا ربانی کھر نے علی صابری کو سری لنکا کی پلاٹینم جوبلی پر مبارکباددی ،ملاقات کے دوران پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں نے دو طرفہ تعلقات کی تمام جہتوں پر بات چیت کی،ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان معیشت، سیاست اور تجارت سمیت دو طرفہ تعاون میں اضافے،اقوام متحدہ اور سارک سمیت مختلف عالمی فورمز پر ایک دوسرے کیساتھ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔