لاہور(نیوز ڈیسک)بھارتی ہٹ دھرمی برقرار ہے جب کہ بورڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے سے پھرانکار کر دیا۔ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں رواں سال شیڈول ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو دی گئی تھی، مگر سیکریٹری بی سی سی آئی و صدر اے سی سی جے شاہ نے چند ہفتے قبل اپنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ستمبر میں ہونے والے ایونٹ کیلیے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، ایونٹ کسی نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔جواب میں اس وقت کے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بھی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بھارتی ٹیم نہ آئی تو پاکستان بھی اکتوبر میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرے گا، اے سی سی کا ایونٹس کیلنڈر جاری کیا گیا تو اس میں ایشیا کپ موجود رہا مگر میزبان کا کوئی ذکر نہیں تھا۔ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ایشیائی باڈی آفیشل سے دبئی میں ملاقات کے دوران بورڈ میٹنگ بلانے پر قائل کرلیا تھا جس کا انعقاد اتوار کو بحرین میں ہوگا، نجم سیٹھی کے ساتھ چیف ایگزیکٹیو فیصل حسنین بھی پاکستان کا کیس پیش کرنے کیلیے موجود ہوں گے۔ جے شاہ اجلاس کی صدارت کیلیے بحرین پہنچ چکے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان میں ایشیا کپ کا کوئی امکان نہیں، بی سی سی آئی اپنی ٹیم نہ بجھوانے کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا، ایونٹ یواے ای یا پھر سری لنکا منتقل ہوجائے گا مگر میزبانی کے حقوق پی سی بی کے پاس رہیں گے۔ایک بی سی سی آئی عہدیدار کے مطابق جے شاہ بورڈ میٹنگ کیلیے بحرین میں ہیں مگر بھارت کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ بلو شرٹس پاکستان نہیں جائیں گے کیونکہ حکومتی کلیئرنس حاصل نہیں ہوسکی۔
اسلام آبادلاپتا افراد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس ایشو پر ایک کمیشن بنا...
لاہور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں ،ترجمان نے کہا مفاد پرست...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے چینی کے ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی طور پر چینی کی قلت پیدا کر کے قیمت...
لندن سونا گزشتہ روز پہلی بار 3ہزار ڈالرفی اونس سے زائد ہو گیا، کیونکہ سرمایہ کار امریکی ٹیرف کے نتیجے میں غیر...
غزہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ غزہ جنگ بندی مذاکرات کے بعد حماس نےگزشتہ روز کہا کہ...
ابوظہبی اماراتی سرمایہ کاری گروپ نے دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو ایکسچینج بائنانس میں 2 ارب ڈالر کی بڑی سرمایہ...
لندن برطانوی عدالت نے 10 سالہ بچی سارہ شریف کے قاتل والدین کی سزائوں میں کمی کے لیے اپیل مسترد کر دی ۔برطانوی...
کوئٹہکوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردی گئی ہے۔ یہ بات ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلویز...