نئی دلی (اے پی پی) بھارتی سپریم کورٹ نے ججز تقرری و تبادلے کی منظوری میں تاخیر پر مودی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ اس عمل کے اچھے نتائج نہیں نکلیں گے۔تفصیل کے مطابق ججزتقرری و تبادلے کی سفارش سپریم کورٹ کالجیم نے دسمبر 2022میں کی تھی ۔ جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ابھئے ایس اوکا پر مشتمل سپریم کورٹ کے بنچ نے اس حوالے سے کیس کی سماعت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل آر وینکٹ رمانی سے کہا کہ ہمیں ایسا موقف اختیار کرنے پر مت مجبور کریں جو انتہائی تکلیف دہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ججز کے تبادلے کو مسلسل زیر التوا رکھا جاتا ہے تو یہ سنگین ہوگا ۔ انہوں نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ حکومت بعض اوقات راتوں رات فیصلے کردیتی ہے جبکہ بعض اوقات بے جا تاخیرکی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ نہ کیجئے گا کہ ہم سخت موقف اختیار کرنے پر مجبور ہو جائیں۔
اسلام آباد مسلم لیگ کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم ہو جائے گی اس میں کوئی رکاوٹ...
لاہورپنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان تحفظات تاحال دور نہ ہو...
کوئٹہسائنس کالج کوئٹہ میں آتشزدگی کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کے ممبران نے کہا ہے کہ کالج میں آتشزدگی کا...
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے...
اسلام آبادالیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی کیس کے حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی۔پی ٹی آئی...
اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ پوری تجارت...
اسلام آباد قومی ایئرلائن کی دبئی سے پشاور جانیوالی پرواز پی کے 284میں فنی خرابی کے باعث مسافروں کو کئی گھنٹے...
اسلام آباد سپریم کورٹ آف پاکستان میں مجوزہ آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کردی گئی۔...