کراچی(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، فرانس اور بھارت نے مختلف شعبوں میں وسیع تر تعاون پر اتفاق کیا ہے۔یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید، فرانس کی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ٹیلیفون کال پر بات کی۔تینوں وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو کے بعد مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یو اے ای، فرانس اور بھارت توانائی اور ماحولیاتی تبدیلی کے شعبوں میں مشترکہ اقدامات کریں گے۔ٹیلیفونک گفتگو میں وزراء نے اتفاق کیا کہ بحرِ ہند میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کیلئے کام کیا جائے گا۔صاف توانائی، ماحول اور حیاتیاتی تنوع سے متعلق منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔تینوں ممالک پیرس معاہدے کے تحت معاشی، ٹیکنالوجی اور سماجی پالیسیز کے شعبوں میں مل کر کام کریں گے۔ان تمام منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے جی 20 اور کوپ 28 کے جھنڈے تلے متعدد سہ فریقی ایونٹس منعقد کیے جائیں گے۔وزرائے خارجہ نے پلاسٹک کی آلودگی اور غذائی تحفظ پر بھی بات کی۔انہوں نے شعبہ دفاع میں تعاون بڑھانے، صلاحیتوں کو بہتر بنانے، مشترکہ پیداوار اور تربیت کے مواقعوں پر کام کرنے کیلئے اتفاق کیا۔اس معاملے پر تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائن پر 19 ستمبر 2022 کو ملاقات کی تھی۔
اسلام آباد مسلم لیگ کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم ہو جائے گی اس میں کوئی رکاوٹ...
لاہورپنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان تحفظات تاحال دور نہ ہو...
کوئٹہسائنس کالج کوئٹہ میں آتشزدگی کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کے ممبران نے کہا ہے کہ کالج میں آتشزدگی کا...
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے...
اسلام آبادالیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی کیس کے حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی۔پی ٹی آئی...
اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ پوری تجارت...
اسلام آباد قومی ایئرلائن کی دبئی سے پشاور جانیوالی پرواز پی کے 284میں فنی خرابی کے باعث مسافروں کو کئی گھنٹے...
اسلام آباد سپریم کورٹ آف پاکستان میں مجوزہ آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کردی گئی۔...