ا سلام آباد (نمائندہ جنگ،ایجنسیا ں) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور عمران خان کا موازنہ کیا ہی نہیں جا سکتا، آئینی طریقے سے ہٹانے پر چیئرمین پی ٹی آئی پاگل ہو چکے ہیں ،شہبازشریف نے قومی ڈائیلاگ میں شرکت کی دعوت دی لیکن عمران نے احمقانہ ردعمل دیا ،عمران خان نہیں چاہتے کہ ملک آگے جائے اور عزت کیساتھ رہے، عمران خان چاہتے ہیں ملک عزت کے ساتھ آگے بڑھنے کی بجائے نیچے جائے،معاشی تباہی عمران کی بیڈ گورننس اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،ان کے غیر ذمہ دارانہ ٹوئٹ کا مقصدسکیورٹی صورتحال کو نقصان پہنچانا ہے۔