پشاور(نمائندہ جنگ) قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا کی جانب سے کورونا فنڈ کی تحقیقات میں وسیع پیمانے پر خورد برد اور اختیارات سے تجاوز کا انکشاف ہوا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی گزشتہ حکومت میں محکمہ صحت کے زیر انتظام کورونا فنڈ میں 2 ارب 9 کروڑ روپے کی سنگین مالی بے قاعدگیاں رپورٹ ہوئی تھیں جن کے خلاف نیب نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شاہینہ کا بیان قلمبند کرلیا ہے، زیادہ قیمت آکسیجن سلینڈر خریداری سے 4 کروڑ کا نقصان ہوا،نیب ذرائع کے مطابق خلاف قواعد منظور نظر کمپنی کو کروڑوں روپے کا ٹھیکہ دینے میں وسیع پیمانے پر مبینہ کمیشن وصول کرنے کی شکایات رپورٹ ہوئی ہیں۔ اس سے قبل نیب خیبر پختونخوا نے سابق صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کے پرسنل اسسٹنٹ ارسلان کو بھی طلب کیا تھا، نیب ذرائع کے مطابق کورونا فنڈ میں کورونا ٹیسٹ، حفاظتی کٹس، ادویات، مشینری اور آلات کی خریداری کی مد میں خورد برد کی گئی تھی۔ انتظامی طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اربوں روپے کا ٹھیکہ مبینہ طور پر من پسند افراد کودیکر خزانہ کو کروڑوں روپے کاٹیکہ لگایا گیا۔زیادہ قیمت میں آکسیجن سلینڈر خریداری کی مد میں خزانہ کو 4 کروڑ 40 لاکھ 64 ہزار روپے کا نقصان پہنچایا گیا ۔ 4 کروڑ 53 لاکھ روپے کی کارڈیک مانیٹر کی مشکوک خریداری کی گئی، ہنگامی صورتحال میں پی سی آر ٹیسٹ کا 44 کروڑ 90 لاکھ 88 ہزار روپے کا ٹھیکہ بڈنگ میں پہلی نمبر پر آنے والی کمپنی کو نہیں دیا گیا، ریپڈ ریسپانس ٹیم کو غیر قانونی طور پر36 کروڑ87 لاکھ روپے کی غیر قانونی ادائیگی کی گئی۔ ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کی مد میں 37 کروڑ35 لاکھ 12 ہزارروپے سے زائد کی بے قاعدگیاں ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اسلام آباد مسلم لیگ کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم ہو جائے گی اس میں کوئی رکاوٹ...
لاہورپنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان تحفظات تاحال دور نہ ہو...
کوئٹہسائنس کالج کوئٹہ میں آتشزدگی کی تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کے ممبران نے کہا ہے کہ کالج میں آتشزدگی کا...
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے...
اسلام آبادالیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی کیس کے حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی۔پی ٹی آئی...
اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ پوری تجارت...
اسلام آباد قومی ایئرلائن کی دبئی سے پشاور جانیوالی پرواز پی کے 284میں فنی خرابی کے باعث مسافروں کو کئی گھنٹے...
اسلام آباد سپریم کورٹ آف پاکستان میں مجوزہ آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کردی گئی۔...