چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی کا ایک اور دوست غائب ہو گیا

05 فروری ، 2023

لاہور (این این آئی)سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی کا ایک اور دوست غائب ہو گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مونس الہٰی نے لاپتہ ہونے اپنے دوست کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کئی دنوں سے میرا دوست عامر سعید راں غائب ہے۔مونس الہٰی کے مطابق میرے والد سے مل کے نکلا تھا تو اسے اٹھا لیا گیا تھا، نہ پولیس نہ ایف آئی اے مانتی ہے کے ان کے پاس ہے۔انہوں نے کہاکہ عدالت نے بھی پوچھا ہے پر کوئی جواب نہیں دے رہا۔مسلم لیگ (ق )کے رہنما نے کہا کہ اس کی سالگرہ کا ہی لحاظ کر کے اسے پولیس، ایف آئی اے، نیب یا کسی کی حوالے کر دیں۔