کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت نے روس سے تیل کی خریداری کے لئے ادائیگیاں ڈالر کے بجائے اماراتی درہم میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے ایک بار پھر روس سے پیٹرول خریدنے کے لئے ادائیگیاں ڈالر کی بجائے متحدہ عرب امارات کی کرنسی درہم میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے امارات میں ایک برانچ بھی کھول لی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت نے درہم میں ادائیگی کی تھی لیکن یہ سلسلہ زیادہ دیر جاری نہیں رہ سکا تھا اور ڈالرز میں پیٹرول خریدا جا رہا تھا تاہم اب دوبارہ درہم کے استعمال کا آغاز کیا گیا ہے۔