لاہور( این این آئی)ریلوے انتظامیہ نے ڈیزل مہنگا ہونے پر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق کل (6 جنوری) سے ہوگا۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ڈیزل مہنگا ہونے اور مالی نقصانات کے باعث ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا عندیہ دیا تھا ۔گزشتہ روز ریلوے انتظامیہ نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرینوں کے نئے کرایوں کا اطلاق 6 جنوری سے ہوگا، ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ تمام میل، ایکسپریس اور انٹر سٹی ٹرینوں پر لاگو ہوگا۔نوٹیفکیشن میں بتایاگیا ہے کہ صرف گرین لائن ایکسپریس کے کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔