کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا ہے کہ جو قومیں اپنے ہیروز کی قدر کرتی ہے وہ ہمیشہ کامیاب و کامران رہتی ہیںقومی ہیرو فاسٹ باو لرنسیم شاہ آج اس بہادر بلوچستان پولیس کا حصہ بنے ہیں جس کے ایک ہزار کے قریب افسران و جوانوں نے خون کا نذرانہ دیکر امن کے قیام کو یقینی بنایاایک مہذب معاشرے کے قیام کیلئے ہم سب کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہو گا تا کہ وطن عزیز پاکستان کا نام روشن کر سکیںبلوچستان پولیس کومشکل حالات اور دہشت گردی سمیت کئی چیلنجز کا سامناہے جن کے سامنے جوان سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیںقومی ہیرو کی بلوچستان پولیس میں شمولیت صوبے کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز بھی ہے پولیس نے منشیات فروشوں ، اسلحے کی نمائش اور لینڈ مافیا کے خلاف موثرنتائج ملے ہیں شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں پا قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس میں اعزازی ڈی ایس پی کے رینک لگانے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم، ایڈیشنل آئی جی و بی سی کمانڈنٹ چوہدری سلیمان ، ایڈیشنل آئی جی جواد ڈوگر ،ڈی آئی جی اسپیشل برانچ و ہیڈ کوارٹر شہاب عظیم لہڑی ، ڈی آئی جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر، اے آئی جی فنانس سہیل احمد شیخ ، ایس ایس پی ا ٓپریشنز کوئٹہ زوہیب محسن ، ایس پی جاوید غرشین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ پولیس نے ہمیشہ صوبےمیں امن و امان کے قیام کے لئے کردار ادا کیا ہے اور ہم نے کوشش کی کہ بلوچستان پولیس کی جانب سے کوئی ایسا کارنامہ سر انجام دے جس سے مزید پولیس کا مورال بلند ہو اور جس کیلئے پاکستان کے قومی ہیرو نسیم شاہ کا انتخاب کیا اور انہیں اعزازی طور پر بلوچستان پولیس میں ڈی ایس پی کی تعیناتی کا فیصلہ دیا جو انہوں نے قبول کیا۔ اس کام کا مقصد عوام اور پولیس میں پائی جانے والی دوریوں کو دور کرنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے وہ عوام میں مثبت پیغام پہنچائیں گے۔ہمیشہ شہریوں کے لئے قانون پر عملدرآمد کرتے ہوئے ان کی زندگیوں میں حائل دشواریوں کو دور کرکے پولیس کو ان کا محافظ اور دوست بنانا ہے۔ پولیس نے شہر میں منشیات فروشوں، اسلحے کی نمود اور نمائش اور زمینوں پر قبضے اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کی اور اب ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لےے جامع منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ اس سے لوگوں کو فائدہ ہوگا اور ٹریفک نظام میں بہتری آئے گی۔ نسیم شاہ نے ہماری تجویز کو تسلیم کیا اور آج ہم انہیں رینک لگارہے ہیں انہوں نے اپنی کرکٹ کا آغاز انڈر 16 سے کیااور آج قومی ٹیم حصہ بھی ہیں۔ ہم نے ان کے توسط سے نئی نسل کو مثبت پیغام دینا ہے کہ بلوچستان پولیس مشکل حالات اور مواقعوں پر کن مشکلات سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے اس موقع پر کرکٹر نسیم شاہ نے کہا کہ مجھے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میں آج بلوچستان پولیس کا حصہ بنا ہوں جو میرے لئے ایک بہت بڑا اعزاز بھی ہے میں کھیلتے ہوئے دیکھتا تھا کہ پولیس کے افسران و جوان دن رات ڈیوٹی سر انجام دیتے ہے جومشکل کام ہے لیکن انہوں نے ہمیشہ اپنے فرائض کی بجا آوری کو یقینی بناتے اور ڈیوٹی کے دوران رات کو بھی جاگتے ہوئے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنارہے ہیں۔ ہمیں ان کی ان فرائض کی بجا آوری کو سراہنا چاہئے کہ وہ ہر مشکل وقت میں ملک اور قوم کی خدمت کرتے ہوئے اس وطن پر اپنی جانیں نچھاور کررہے ہیں۔ اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم نے نسیم شاہ کو ڈی ایس پی رینک کے لگائے۔ اس موقع پر نسیم شاہ نے پولیس کے شہداءکی یادگار پر پھول چڑھائے اور شہداءکی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں سانحہ پشاور پولیس لائن کے شہداءکے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔
کوئٹہ صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ ترقی نسواں کی نشست بدھ 10 جون کو دوپہر 12 بجے منعقد ہوگی۔
کوئٹہ جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی و ضلعی ذمہ داران سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں غلام نبی...
کوئٹہ نادراکی جانب سے پشین،نوشکی اور جعفرآباد میں عوامی مسائل کے حل کے لیے ای کچہری 11جون کوہوگی ۔
کوئٹہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر طاہر موسی خیل نے کہا ہے کے ڈاکٹر شازیہ کی نجی اور ذاتی معلومات کو...
کوئٹہانجمن اتحاد اخبارفروشاں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اخبار فروشاں بہبود فنڈ میں گزشتہ 8سال سے اضافہ نہیں...
کوئٹہسول سوسائٹی کے زیراہتمام سول سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینکنے کے خلاف پیر کو...
کوئٹہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نےآئندہ بجٹ میں ا سٹیشنری پرجی ایس ٹی میں8 فیصداضافے کی تجویز کو...
کوئٹہ سول اسپتال کوئٹہ میں لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب گردی کے افسوسناک واقعہ کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان...