کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)مقبوضہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ‘ کشمیر کی آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور دُنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم نہیں کر سکتی ۔ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی کی اس جدوجہد میں شانہ بشانہ ہے ۔ کشمیری بھائیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ ان خیالات کا اظہارآل پارٹیز حریت ‘فریڈم کانفرنس آزاد کشمیر کے ایگزیکٹو ممبر زاہد صافی،ڈائریکٹر بیورو آف کریکولم سعید احمد خان ایڈیشنل ڈائریکٹر زاسفند یار خان بادینی اور دار و خان بڑیچ نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں کیا۔مقررین نے کہاہے کہ گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیری عوام جس طرح بھارتی سرکارکے ظلم و ستم کا شکار ہے وہ نہایت ہی قابل مذمت ہے۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے بھارت آئے روز نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے ۔ جس طرح مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام اپنی جدوجہد آزادی کیلئے بھارتی فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ انشاءاﷲ ان کی جدوجہد ضرور کامیاب ہو گی اور کشمیری بھائی امن او ر خوشحالی کے ساتھ ایک نئی اور آزاد زندگی کا سفر جلد شروع کریں گے ۔ اُنہوں نے کہاکہ اقوام عالم کا فرض ہے کہ وہ بھی مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز بنیں تاکہ بھارت پر یہ بات واضح ہو جائے کہ دُنیا ریاستی جبر کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہے اور ان کے اُصولی موقف کی تائید کر تی ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیں اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کی جانب سے آزادی کی پرامن تحریک انسانی حقوق کے حصول کی ایک لازوال جدوجہد اور مثال ہے جسے کسی صورت دبایا نہیں جاسکتا ۔اُنہوں نے عالمی طاقتوں پر ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کشمیری عوام کی آزادی کی اس تحریک کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
ہرنائی 26روز قبل اغواء ہونے والے پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک شین گل خان ترین شہید کی لاش ورثاء کے...
بیلہ ایس ایچ او لاکھڑا عبد الجلیل سومرو نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں موٹر...
اسلام آباد رکن قومی اسمبلی انجینئر عثمان بادینی نے وفاقی بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ موجودہ بجٹ میں...
کوئٹہ ریلوے سوسائٹی بروری روڈ کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد عرفان نے موسیٰپارک میں موسیٰ بھائی کے اعزاز...
کوئٹہ جونیئر ٹیچر ایسوسی ایشن بلوچستان کا اجلاس ہوااجلاس میں 50 فیصد پروموشن کوٹہ ،سروس اسٹرکچراوردیگر مسائل...
حب بی اے پی کے صوبائی صدر سردار صالح بھوتانی اور سردارزادہ شہزاد صالح بھوتانی کا حب میں پرتپاک استقبال کیاگیا...
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار ودان نے کوئٹہ کے ضلع ایگزیکٹوز اور ضلع کمیٹی کا مشترکہ...
٭…محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے انجینئر تاج محمد بڑیچ کی بیوہ انتقال کر گئیں، وہ سیندک پروجیکٹ کے ملازم فاروق بڑیچ...