کوئٹہ(پ ر) پشتونخوا میپ کی سابق رکن صوبائی اسمبلی معصومہ حیات نے کہا ہے کہ تعلیم نسواں کو فروغ دیکر جدید دور کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ۔ ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ نورین کی کاوشوں سے صوبے میں معیاری تعلیم کو فروغ مل رہا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں طالبات کی انرولمنٹ میں اضافہ خوش آئند امر ہے اس سے صوبے میں نہ صرف تعلیمی معیار بلند ہوگا بلکہ شعور و آگہی کو بھی فروغ ملے گا انہوں نے امید ظاہر کی کہ ویمن یونیورسٹی آئندہ بھی صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی کیونکہ موجودہ صدی علم و ہنر کی ہے اور جدید دور کے چیلنجز کا مقابلہ صرف تعلیم کے ذریعے ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نظام تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ساتھ معیار بہتر بنانا ہوگا تا کہ یہاں کے بچوں کو اعلی تعلیم کیلئے دیگر صوبوں کا رخ نہ کرنا پڑے انہوں نے تعلیم کے فروغ کیلئے اپنی جماعت کی جانب سے وی سی ویمن یونیورسٹی کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
کوئٹہ بدعنوانی کے خلاف جاری آگاہی مہم کے سلسلے میںنیب بلوچستان نے گورنمنٹ بوائز سنڈیمن ہائی سکول کوئٹہ میں...
کوئٹہ صوبائی مشیرماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمٰن خان ملاخیل نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
حب حب ہائیٹ کے علاقے میں ٹھیکیدار غلام حسین پر مسلح افراد کا حملہ، پولیس کی بروقت کارروائی، دو مبینہ ڈاکو...
کوئٹہعیدالاضحیٰ تعطیلات کے دوران سول ہسپتال کوئٹہ میں 15 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیاگیا۔ عیدالاضحیٰ کی...
کوئٹہ بی این پی عوامی ضلع بولان کچھی کے سابق صدر حاجی میر داؤد خان بنگلزئی، میر نواب خان بنگلزئی کی والدہ...
دالبندین آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی اور صوبائی اعلان کے مطابق دالبندین میں بھی...
ہرنائی ہرنائی وگردونواح میں ہلکی بارش اور شدید ژلہ باری فصلات کو شدید نقصان جبکہ ندی نالوں میں سیلابی ریلے...
کوئٹہ ضلعی انتظامیہ کی کارروائی 4 ایرانی پٹرول پمپ سیل کرکے 4 مالکان کو گرفتار کرلیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق...