خواتین انسٹرکٹرز کی ترقی کا خیرمقدم کرتے ہیں، ایپکا افرادی قوت

05 فروری ، 2023

کوئٹہ(پ ر)ایپکا افرادی قوت و تربیت یونٹ کے صدر علی نواز شاہوانی اور جنرل سیکرٹری ظہور احمد رئیسانی نے اپنے بیان میں خواتین انسٹرکٹرز کی اگلے عہدوں پر ترقی کا خیر مقدم کرتے ہوئے صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت نوابزادہ گہرام بگٹی سیکرٹری طارق قمر بلوچ پی ایس عبدالوحید گولہ ڈائریکٹر افرادی قوت و تربیت عبدالغفور مری اسسٹنٹ ڈائریکٹرزمحمد ابراہیم محمد حسنی غلام علی نادر شاہوانی پرنسپل ویمن ٹی ٹی سی کوئٹہ شبنم ناز و دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمے میں ملازمین کی ترقیوں کے کیسز جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ منسٹریل سٹاف کے سروس رولز بھی جلد فائنل ہوں گے جسکے بعد طویل عرصے سے ترقی کے منتظر عملے کی اشک اشوئی ممکن ہوسکے گی۔