کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر محکمہ خوراک ظفر اللہ نے کہا ہے کہ شہریوں میں فورٹیفائیڈ فوڈ کے استعمال کے لئے آگاہی کی ضرورت ہے تاکہ شہریوں کی جانب سے فورٹیفائیڈ آٹے کی ڈیمانڈ ہو تو فلور ملز سمیت تاجر بھی فورٹیفائیڈ فلور کر ترجیح دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین ریسٹ ہاوس میں آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب نیوٹریشن انٹرنیشنل کے پروگرام منیجر ڈاکٹر عرفان اللہ ، صوبائی پروگرام منیجر محمد قوی خان ، فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیدار بدر الدین کاکڑ سمیت کوئٹہ اور پشین سے تعلق رکھنے والے مل مالکان نے شرکت کی ۔ ڈائریکٹر محکمہ خوراک ظفر اللہ نے کہا کہ بلوچستان کی آبادی دیگر صوبوں کی نسبت کم ہے کوئٹہ اور پشین میں قائم فلور ملز کسی حد تک اس آبادی کے لئے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں ،فورٹیفائیڈ آٹا انسانی جسم کے لئے ضروری ہے ، محکمہ خوراک فلور ملز مالکان سے ملکر فورٹیفائیڈ فوڈ کی فراہمی کو یقینی بنائے گی ،سندھ اور پنجاب سے آٹا درآمد کیا جاتا ہے جس کے لئے ضروری ہے کہ پنجاب اور سندھ سے درآمد ہونیوالا آٹا بھی فورٹیفائیڈ ہو ۔نیوٹریشن انٹرنیشنل کے پروگرام منیجر ڈاکٹر عرفان اللہ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیوٹریشن انٹرنیشنل اور فلور ملز مالکان کے درمیان سیشن منعقد کرنے کا مقصد ملز مالکان میں فورٹیفائیڈ آٹا کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ سیشن میں نہ صرف فلور ملز مالکان کو آگاہی دی گئی بلکہ فورٹیفائیڈ اور معیاری آٹے کے استعمال اور اس کی افادیت کو ترجیحات میں شامل کرنے پر زور دیا گیا ۔
ہرنائی 26روز قبل اغواء ہونے والے پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک شین گل خان ترین شہید کی لاش ورثاء کے...
بیلہ ایس ایچ او لاکھڑا عبد الجلیل سومرو نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں موٹر...
اسلام آباد رکن قومی اسمبلی انجینئر عثمان بادینی نے وفاقی بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ موجودہ بجٹ میں...
کوئٹہ ریلوے سوسائٹی بروری روڈ کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد عرفان نے موسیٰپارک میں موسیٰ بھائی کے اعزاز...
کوئٹہ جونیئر ٹیچر ایسوسی ایشن بلوچستان کا اجلاس ہوااجلاس میں 50 فیصد پروموشن کوٹہ ،سروس اسٹرکچراوردیگر مسائل...
حب بی اے پی کے صوبائی صدر سردار صالح بھوتانی اور سردارزادہ شہزاد صالح بھوتانی کا حب میں پرتپاک استقبال کیاگیا...
کوئٹہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار ودان نے کوئٹہ کے ضلع ایگزیکٹوز اور ضلع کمیٹی کا مشترکہ...
٭…محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے انجینئر تاج محمد بڑیچ کی بیوہ انتقال کر گئیں، وہ سیندک پروجیکٹ کے ملازم فاروق بڑیچ...