صحبت پور : چوری کے واقعہ کےخلاف احتجاج،پولیس کامظاہرین پرلاٹھی چارج

05 فروری ، 2023

صحبت پور (نامہ نگار) ایزی پیسہ کمیونیکیشن مالکان نے ڈیڑھ ہفتہ قبل مقامی ایزی پیسہ کی کیبن سے تین نو سرباز لڑکیوں کی جانب سے دس لاکھ روپے چوری کے واقعہ کے خلاف محمد عارف عمرانی کی قیادت میں بطور احتجاج روڈ بلاک کردیا گیا جس سے تمام ٹریفک معطل ہو گئی اس موقع پر ڈی ایس پی خادم حسین ڈنگر اور ایس ایچ او مولا داد کنرانی نے مظاہرین سے احتجاج ختم کرانے کیلئے مذاکرات کیے تاہم مذاکرات ناکام ہو گئے جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کر کے مظاہرین کو منتشر کر دیا اور روڈ ٹریفک کیلئے کھول دی بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد عارف عمرانی سید رمضان شاہ اور اسرار احمد ابڑو نے کہا کہ پولیس ہماری چوری شدہ دس لاکھ روپے کی رقم برآمد کرنے میں ناکام رہی ہے ہمیں جھوٹی تسلیاں دی جا رہی ہیں جس کے خلاف ہم پر امن احتجاج کر رہے تھے جو کہ ہمارا آئینی حق ہے انہوں نے کہا کہ پولیس نے چوری شدہ رقم برآمد نہ کی تو ہم ڈی پی او آفس کے سامنے دھرنا دیں گے۔