ہرنائی: پرائیویٹ ملیشاء کے قیام کی کوششوں کانوٹس لینے کی اپیل

05 فروری ، 2023

ہرنائی (نامہ نگار) آل پارٹیز ایکشن کمیٹی ہرنائی، انجمن تاجران ہرنائی، آل ملازمین اتحاد ضلع ہرنائی کے ایکشن کمیٹی کے صدر صدام ترین و دیگر عہدیداروں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع ہرنائی میں غیر قانونی پرائیوٹ ملیشا بنانے کی بھرپور مزمت کرتے ہیں آئین پاکستان میں اسکی گنجائش نہیں پرائیویٹ ملیشا کے قیام سے ضلع کے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے یہ قبائل کو آپس میں دست و گریبان کرنے کی ایک بہت بڑی سازش ہےانہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ پرائیویٹ ملیشاء کے قیام کی کوششوں کانوٹس لیاجائے۔