محنتی اور فرض شناس اہلکار ملک و قوم کا سرمایہ ہیں‘ثمینہ سعید

05 فروری ، 2023

کوئٹہ(پ ر)سابق رکن بلوچستان اسمبلی ثمینہ سعید نے کہا ہے کہ محنتی اور فرض شناس اہلکار ملک و قوم کا سرمایہ ہیں ایک بیان میں انہوں نے پاکستان پوسٹ آفس بلوچستان کے مارکیٹنگ آفیسر فیصل جہانگیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شبانہ روز کاوشوں کی بدولت پاکستان پوسٹ آفس صوبے میں نہ صرف فعال ہوا بلکہ دیگر جدید اور تیز رفتار پوسٹ سروسز کے مقابلے میں لوگوں کا پاکستان پوسٹ آفس پر اعتماد بحال ہوا۔ انہوں نے صوبے میں خطوط نویسی کے مقابلے منعقد کرائے جس کی وجہ سے بلوچستان کے بچوں کی ذہنی نشوونما بھی ہوئی ہے اور ادبی سرگرمیوں میں شرکت کے رجحان میں اضافہ ہوا ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔