پشین:شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے نادار افراد میں گرم ملبوسات تقسیم

05 فروری ، 2023

پشین(نامہ نگار) یونین کونسل تورہ شاہ میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے تورہ شاہ ایکشن کمیٹی کی زیر نگرانی سیلاب متاثرین اور نادار افراد میں گرم ملبوسات تقسیم کئےگئے تورہ شاہ ایکشین کمیٹی کے چیئرمین محمّد یوسف خان ترین نے اس موقع پر کہا کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے گرم ملبوسات تقسیم کرنے کے ساتھ سولر سسٹم لگانے سے پینے کے پانی کا اہم مسئلہ حل ہوگیا ہے جس پر علاقے کے عوام آفریدی فاؤنڈیشن کے مشکور ہیں۔