بی یو جے کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

05 فروری ، 2023

نوشکی (نامہ نگار ) سینئر صحافی سعید بلوچ نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب صدر عرفان سعید جنرل سیکرٹری منظور احمداور دیگر عہدیداروں کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے نومتخب کابینہ مثبت صحافت کو فروغ دے کر صحافی برادری کے حقوق ا ور آزادی صحافت کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بلوچستان کے پریس کلبوں کو فعال کرنے پر بھی توجہ دے گی۔