قلات: ترقی پانے والے آفیسران اور اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب

05 فروری ، 2023

قلات ( نا مہ نگار) ترقی پانے والے پولیس آفیسران اور اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں ایس ایس پی دوستین دشتی نے سب انسپکٹرز سے انسپکٹر کے عہدے سے ترقی پانے والےآفیسران کو بیجز لگادیئے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ایس ایس پی دوستین دشتی نے کہاکہ بلوچستان پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کی کاوشوں سے بلوچستان بھرمیں پانچ سو سے زائد مختلف کیٹگری کے پولیس آفیسران اور اہلکاروں کوترقی دی گئی ہے جو قابل تعریف اقدام ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترقی پانے والے آفیسران اور اہلکار محنت اور لگن سے اپنے فرائض انجام دیں گے۔