ای سٹیمپنگ سے پنجاب میں 300ارب روپے کا ریونیوحاصل

10 فروری ، 2023

لاہور(خبرنگار) ای سٹیمپنگ سسٹم کے تحت پنجاب میں ابتک 300 ارب روپے سے زائد ریونیوحاصل کیا جا چکا ہے جبکہ اب تک 1 کروڑ 50 لاکھ سے زائد ای سٹامپ پیپرز جاری کئے جا چکے ہیں۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نےاجلاس میںکہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے پی آئی ٹی بی کے ای سٹیمپنگ سسٹم نے روایتی نظام کو مکمل طور پر تبدیل کر کے سٹیمپ پیپر کے اجراء کے عمل کو ڈیجیٹل کر دیا ہے، جس سے ریونیو میں اضافہ اور شفافیت آئی ہے اورپچھلی تاریخوں میں فراڈ‘ مالیاتی چوری اور جعلسازی کا خاتمہ ممکن ہوا ہے۔