سیگریٹوں پر ایف ای ڈی میں اضافہ ، پی ٹی سی کا اظہار تشویش

22 فروری ، 2023

اسلام آباد (مہتاب حیدر) پاکستان ٹو بیکو کمپنی نے سیگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں غیر معمولی اضافہ پر وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط میں شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔لیکن تناسب سے خوردہ سیگریٹ کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ۔ جن سے سنگین بے ضا بطگیاں ہونے کا اندیشہ ہے ۔ جس سے تمباکو کو قابل قبول بنانے کےلیے غیر قانونی برلنڈ کے سیگریٹوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ریٹیل پرائس تھر یش ہولڈ (آر پی ٹی )کو میں روایت کے مطابق ایف ای ڈی میں اضافے کے ساتھ بڑھا دیا جاتا تھا ۔لیکن اس بار اس نظیرسے انحراف کیا گیا ۔ جس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ پی ٹی سی کے چیف ایگزیکٹیو کی جانب سے وزیراعظم کو خط تحریر کیا گیا ہے ۔ تمبا کو کے شعبے نے ڈیڈ زون تخلیق کئے جانے پر بھی اعتراض کیا ہے ۔جس کے تحت 181روپے سے 330روپے فی پیکٹ تک نئے برانڈ کے سیگریٹ نہیں بنائے جا سکتے ۔ایک ہزار سیگریٹوں پر ایف ای ڈی 6500روپے سے بڑھا کر 16ہزار 500روپے کردی گئی ہے ۔ یہ اضافہ 154فیصد ہے ۔اول درجے کے مہنگے سیکریٹوں کےلیے ہے ۔جبکہ درجہ دوم کے سیگریٹوں کی فی ہزارقیمت2050سے بڑھا کر5050روپے کردی گئی ہے ۔یہ 146فیصد قیمتوں میں اضافہ ہے ۔اس وقت پاکستان میں200مقامی غیر قانونی برانڈ کے سگریٹ فروخت ہورہے ہیں ۔