پاکستان نظریاتی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان

25 جنوری ، 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان نظریاتی پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔ پیر کو سابق طالب علم رہنما شہیر حیدر ملک سیالوی نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم آزاد اور خود مختار پاکستان کا نعرہ لیکر میدان سیاست میں آئے ہیں۔ ہمارے ایجنڈے میں امیر غریب کی تفریق ختم‘ مضبوط معیشت‘ ناقابل تسخیر دفاع‘ زرعی اصلاحات‘ جاگیر دارانہ‘ موروثی سیاست کا خاتمہ‘ یکساں نصاب تعلیم‘ میٹرک تک تعلیم مفت اور لازمی‘ سی ایس ایس سمیت تمام امتحانات اور تعلیم قومی زبان اردو میں ہو گی۔