خواتین کو بااختیار بنانا ہماری اولین ترجیح ہے: ثمینہ علوی

08 مارچ ، 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے صولیٹون فائونڈیشن کی تقریب میںکہا ہے کہ ملک کی ترقی کیلئے ہمیں اجتماعی اور انفرادی طور پر کوشش کرنی چاہئے، خواتین کو بااختیار بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، ہمارے نوجوان باصلاحیت اور پرعزم ہیں، انہیں آگے بڑھنے کیلئے مناسب پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت ہے، پاکستانی قوم فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔