کراچی (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم کھلاڑی شاہد خان آفریدی پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی چند میچوں میں شرکت نہیں کریں گے۔ وہ کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں، ان کی سالی کا بھی انتقال ہوگیا ہے۔ انہوں نے منگل کی شب نیشنل اسٹیڈیم میں دوران پریکٹس کمر میں تکلیف کے بعد بائیو سیکیور ببل سے باہر جانے کی درخواست کی تھی۔ شاہد آفریدی نے بدھ کو پریکٹس میں بھی شرکت نہیں کی۔ اسٹار آل رائونڈر نے گلیڈی ایٹرز انتظامیہ کی اجازت کے بعد علاج کیلئے ببل چھوڑا، ڈاکٹرز سے مشورہ اور پھر اہلخانہ سے ملاقات کرکے واپس آگئے۔ منیجر اعظم خان کا کہنا ہے کہ انہیں تین روز کی آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد اسکواڈ میں دوبارہ شامل ہونے کی اجازت ملے گی۔
کراچی پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو 133 رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر...
کراچی ایشین چیمپئن پاکستان انڈر 19ٹیم ستمبر میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ پاکستان انڈر 19اور انگلینڈ انڈر 19کے...
کراچی بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ناکامی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو سلو اوور ریٹ کا جرمانہ بھی گلے پڑ...
کراچیاین سی اے وائٹ بال کر کٹ کیمپ لاہور میں شروع ہوگیا جس میں 28 کھلاڑی شریک۔کیمپ کے پہلے روز جمعے کوکھلاڑیوں...
کراچی پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی سیریز کیلئے بنگلہ دیش ، سری لنکا اور ملائیشیا سمیت مختلف ملکوں سے رابطہ...
کراچی قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کا امکان ہے۔ کئی سینئرز کھلاڑی غیر محفوط...
کراچی پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ ہفتے سے سلہٹ میں شروع ہوگا، پہلا میچ میزبان کے نام...
کراچی پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان اپنی فارم سے پریشان ہوگئے ۔ وہ پی ایس ایل کے بعد بنگلہ دیش کے...