پاک قطر تکافل کیلئے سی ایس آر ایوارڈ

11 مارچ ، 2023

کراچی(جنگ نیوز) پاک قطر تکافل کو 12ویں سالانہ کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی ایوارڈ میں بزنس پریکٹسز کیٹگری میں ایوارڈ سے نوازا گیا ۔پاک قطر جنرل تکافل کے ڈپٹی سی ای اوثاقب ذیشان نے ایوارڈ وصول کیا۔یہ ایوارڈ انڈسٹری میں پاک قطر تکافل کی بہترین کارکردگی اور کمیونیٹیز میں مثبت اثرات کے عزم کا ثبوت ہے۔