ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے 10 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری ، وفاقی کابینہ کے کمیٹی اقتصادی رابطہ کے فیصلوں کی توثیق کردی،

18 مارچ ، 2023

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے مختلف فیصلوں کی منظوری دی ہے، وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لوئر کوہستان کے علاقے میں آتشزدگی کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا ہے، وزیراعظم نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور بلندی درجات اور زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کے لئے دعا کی، وزیراعظم نے زخمیوں کو تمام تر طبی امداد دینے کی ہدایت بھی کی ،وفاقی کابینہ نے وزارتِ خزانہ کی سفارش پر سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے مختلف ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ 15 bilateral اور 2 Multi-lateral مفاہمتی یادداشتوں کی Ex-Post Facto کی منظوری دی ہے،وفاقی کابینہ نے اسٹیٹ بینک کی سفارش پر ایس ایم ای بنک کے وائنڈنگ ڈائون کی منظوری دے دی، کابینہ نے ہدایت کی کہ وائنڈنگ ڈائون کے دوران بینک کے تمام صارفین کے ڈیپازٹس کی حفاظت یقینی بنائی جائے، پہلے مرحلے میں بینک کے تمام صارفین کو 5اعشاریہ 557 ارب روپے کی ادائیگیاں کی جائیں گی، ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے این ڈی ایم اے کو 10 ارب روپے جاری کرنے اور سوئی نادرن کو کمرشل بینکوں کے قرضوں کے حصول کے لیے 50 ارب روپے بینک گارنٹی دینے کی منظوری دے دی،وفاقی کابینہ نے وزارتِ داخلہ کی سفارش پر سعودی حکومت کی جانب سے محمد وسیم اسلم ولد محمد اسلم کی سعودی عرب حوالگی کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ایکسٹراڈیشن ایکٹ 1972 کے تحت انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی ہے، حکومت پاکستان کا سعودی حکومت کے ساتھ مجرمان کی حوالگی کے حوالے سے معاہدہ موجود ہے، محمد وسیم اسلم سعودی حکومت کو قتل کے کیس میں مطلوب ہے۔ وفاقی کابینہ نے وزارتِ مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر پاکستان سکھ گردوارہ پربندھگ کمیٹی (پی ایس جی پی سی ) کی تشکیل نو کی منظوری دی، مذکورہ 13 رکنی کمیٹی میں تمام صوبوں سے سکھ برادری کی نمائندگی کو یقینی بنایا گیا ہے،یہ کمیٹی آئندہ تین سال کے لیے گردواروں کی دیکھ بھال، سکھ یاتریوں کی خدمت اور دیگر انتظامی امور سنبھالے گی،وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسزکے13مارچ 2023 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کی بھی توثیق کی جس میںلائرز پروٹیکشن بل 2023 کی منظوری کی گئی تھی،یہ بل ملک بھر میں وکلاءکے تحفظ کے لیے وکلاءکی درخواست پر تیار کیا گیا ہے، وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 14 مارچ 2023 اور15 مارچ 2023 کو منعقد ہونے والے اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کردی، اس میں کپاس کی امدادی قیمت بڑھا کر 8500 روپے فی من کا فیصلہ بھی شامل ہے۔