فیصل آباد(اے پی پی)اینٹی کرپشن فیصل آباد نے کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات کے تحت پی ٹی آئی کے 9سابق صوبائی وزرا و ارکان اسمبلی کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول حافظ ممتاز احمد حتمی نوٹس جاری ہونے کے باوجود جمعہ کو اینٹی کرپشن کے روبرو پیش نہ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر کے احکامات کی روشنی میں پاکستا ن تحریک انصاف فیصل آباد کے 9سابق صوبائی وزرا و ممبران صوبائی اسمبلی عادل پرویز گجر،چوہدری علی اختر،میاں وارث عزیز، لطیف نذر، محمد شکیل شاہد،اجمل چیمہ،چوہدری ظہیر الدین اور خیال کاسترو کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے اور انہیں 28مارچ کو اینٹی کرپشن فیصل آباد میں پیش ہونے کیلئے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔مذکورہ شخصیات پر سڑکوں کی مرمت وتعمیر کی مد میں 30 کروڑ روپے کی خرد برد کا الزام ہے جبکہ ایگزیکٹو انجینئر ہائی وے سرمد اختر لنگڑیال کے ساتھ مل کر ہائی وے کے ٹھیکوں میں بھی کروڑوں روپے کی کرپشن پر کاروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔
منیلا فلپائن میں کشتی میں آگ لگنے سے 31افراد ہلاک جبکہ 7لاپتہ ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے جنوبی...
برلن جرمنی میں مسلمان خواتین کو حجاب پہننے کی اجازت دے دی گئی ۔ ذرائع ابلاگ کے مطابق جرمن حکام نے تصدیق کی ہے...
لاہور لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کر دی...
نئی دہلی بھارت میں حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکاونٹس کو بلاک کر دیا گیاہے۔ ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق کمپنی نے...
لاہور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان نے میگا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم مظہر عباس کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی بہت سے مسائل کی جڑ ہے جس نے سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی نظاموں...
اسلام آباد پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ...
کراچی سی پیک کی ہر ممکن حفاظت کریں گے، بھارت سمیت کسی ملک کی جانب سے جارحیت کا مقابلہ کریں گے۔ مقتدر حلقوں نے...