گلاسگو (طاہر انعام شیخ) سکاٹش حکومت نے 2022 میں آنے والے بدترین سیلاب زدگان کی مدد کے لئے مزید 10 لاکھ پونڈ دینے کا اعلان کیا، اس رقم میں سے 5 لاکھ پونڈ ڈیزاسٹرز ایمرجنسی کمیٹی پاکستان فلڈ اپیل جبکہ بقایا 5 لاکھ برٹش کونسل کے توسط سے پاکستان وومن اینڈ گرلز سکالرشپ والوںکو دیئے جائیں گے۔ جو اسے سیلاب زدہ علاقوں میں خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم کو جاری رکھنے پر خرچ کئے جائیں گے۔ سیلاب زدگان کے لئے ان فنڈز کے حصول میں سکاٹ لینڈ میں پاکستان کے قونصل جنرل سید زاہد رضا کے سکاٹش حکومت کے ساتھ موثر روابط نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ سکاٹ لینڈ میں انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کے وزیر نیل گرے نے کہا کہ موسمیاتی ایمرجنسی کے اثرات گلوبل کے ممالک مثلاً پاکستان وغیرہ کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں، جس سے خواتین کی تعلیم پر بھی برے منفی اثرات پڑے ہیں۔ہم نے لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے سکالرشپ کو دوگنا کر دیا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ کر مستقبل میںملک کی معاشی بحالی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ ایک عالمی شہری کے طور پر ہمارے لئے یہ بات یقینی بنانا لازم ہے کہ ہم موسمیاتی تبدیلیوںسے متاثر ہونے والے ممالک کی ہرممکن مدد کریں۔ ڈیزاسٹر ایمرجنسی کمیٹی سکاٹ لینڈ کے ایکسرنل ریلیشن مینجر مسٹرلباڈن نے کہا کہ اگردنیاکی فوری توجہ اب یوکرین کی جنگ اورترکی و شام کے زلزلہ زدگان کی مددپرہے لیکن یہ بات خوش آئندہے کہ سکاٹ لینڈ کی حکومت پاکستان کے سیلاب زدگان کی مددپربھی نظر رکھے ہوئے ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال کے سیلاب کے موقع پر سکاٹش حکومت نے اپنے ایمرجنسی فنڈ اور کلائمٹ فنڈ سے پاکستان کو 5 لاکھ پونڈ مہیا کئے تھے۔ سکاٹ لینڈ میں پاکستان کے قونصل جنرل سید زاہد رضانے ان فنڈز کے لئے سکاٹش حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔گلاسگو سٹی کونسل میں ڈپٹی ٹو لارڈ پرووسٹ کونسلر حنیف راجہ جنہوں نے گلاسگوسٹی کونسل کے آل پارٹی اجلاس میں پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کےلئے مشترکہ پٹیشن لانچ کی تھی۔ انہوں نے بھی سکاٹش حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ لیکن کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی جوشدت تھی اور اس نے انسانی جانوں اور مال کی جوتباہی پھیلائی، بدقسمتی سے یورپ اور امریکہ وغیرہ سے وہ مدد اور توجہ نہیں ملی جتنی کہ توقع تھی۔
منیلا فلپائن میں کشتی میں آگ لگنے سے 31افراد ہلاک جبکہ 7لاپتہ ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے جنوبی...
برلن جرمنی میں مسلمان خواتین کو حجاب پہننے کی اجازت دے دی گئی ۔ ذرائع ابلاگ کے مطابق جرمن حکام نے تصدیق کی ہے...
لاہور لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کر دی...
نئی دہلی بھارت میں حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکاونٹس کو بلاک کر دیا گیاہے۔ ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق کمپنی نے...
لاہور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان نے میگا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم مظہر عباس کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی بہت سے مسائل کی جڑ ہے جس نے سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی نظاموں...
اسلام آباد پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ...
کراچی سی پیک کی ہر ممکن حفاظت کریں گے، بھارت سمیت کسی ملک کی جانب سے جارحیت کا مقابلہ کریں گے۔ مقتدر حلقوں نے...