لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سیاسی قیدیوں کو ہتھکڑیاں لگانے، منہ کو کالے کپڑے سے ڈھانپنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت، حکومت پنجاب اور دیگر فریقین کو جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے کہ دوران گرفتاری تشدد اور تضحیک قومی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، مرنڈا رائٹس پر عمل درآمد کے لئے قانون بن گیا مگر عمل درآمد نہیں ہو رہا، قوانین موجود ہیں مگر ان پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہا۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ مرنڈا رائٹس آئین کے تحت آرٹیکل دس اے کے اطلاق کا معاملہ ہے، گرفتاری سے متعلق فوجداری قوانین آئین کے برعکس ہیں، گرفتاریوں سے متعلق فوجداری قانون کو آئینی زاویے سے دیکھنا ہوگا۔درخواست گزار نے وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی جانب سے جواب جمع کروانے کے حوالے سے مہلت طلب کی۔جس پرعدالت نے فریقین کو جواب جمع کروانے کی مہلت دیتے ہوئے آئندہ سماعت تک جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد تحریک انصاف کے سینیٹر ولید اقبال نے کہاہے کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی میں فرق ہے ہمارے لیڈر قید اور ن...
اسلام آباد دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم کشمیری تنظیموں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور میڈیا و اہم...
دبئی متحدہ عرب امارات کی ڈیجیٹل گورنمنٹ نے کہا ہے کہ96گھنٹے کا ٹرانزٹ ویزہ کسی بھی ایئرلائنز کے ذریعے حاصل کیا...
لکی مروتخیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے درہ پیزو میں سیمنٹ فیکٹری کی مائننگ سائٹ پر نا معلوم شرپسندوں...
پشاور پشاور ہائیکورٹ نےرکن صوبائی اسمبلی پیر مصور شاہ کا پاسپورٹ بلاک کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے...
اسلام آ باد سنی اتحاد کونسل کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے معاملے پر وزیر خارجہ...
ڪراولپنڈیوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےمزدور پیشہ افراد کےچارسو بچوں کو ملک کے اعلیٰ اقامتی تعلیمی...
لاہورالیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم...