اسلام آباد (آئی این پی)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنا ہماری ترجیح نہیں،کیونکہ یہ چاہتے ہیں خود مظلوم بن جائیں اور پولیس کو ظالم بنا دیں،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم کوئی ایسا قدم اٹھاتے اور ماڈل ٹائون جیسی صورتحال پیدا ہو جاتی تو پھر واقعی ہم استعمال ہو جاتے، ماڈل ٹائون جیسی صورتحال سے بچنا چاہتے ہیں، ان کو ایسا کوئی جواز نہیں ملا بلکہ الٹا پولیس کے لوگ زخمی ہوئے ہیں، پولیس کے لوگ زیادہ زخمی ہوئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے لوگ بہت کم زخمی ہوئے ہیں، یہ سب نگراں حکومت، لاہور پولیس اور اسلام آباد پولیس نے کیا ہے،انہوں نے کہا کہ اب عمران خان لکھ کر بھی دے رہا ہے اور پکار رہا ہے کہ پیش ہو جائوں گا لیکن عمران خان کا کوئی بھروسہ نہیں کل وہ کہہ دے زمان پارک میں سب کچھ امریکا نے کیا ہے،وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اب اگر آج عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوں گے تو ہم حکمت عملی تبدیل کریں گے اس لیے پیش ہو جائیں تو اچھا ہے ورنہ سختی اپنانا پڑے گی۔
منیلا فلپائن میں کشتی میں آگ لگنے سے 31افراد ہلاک جبکہ 7لاپتہ ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے جنوبی...
برلن جرمنی میں مسلمان خواتین کو حجاب پہننے کی اجازت دے دی گئی ۔ ذرائع ابلاگ کے مطابق جرمن حکام نے تصدیق کی ہے...
لاہور لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کر دی...
نئی دہلی بھارت میں حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکاونٹس کو بلاک کر دیا گیاہے۔ ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق کمپنی نے...
لاہور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان نے میگا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم مظہر عباس کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی بہت سے مسائل کی جڑ ہے جس نے سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی نظاموں...
اسلام آباد پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ...
کراچی سی پیک کی ہر ممکن حفاظت کریں گے، بھارت سمیت کسی ملک کی جانب سے جارحیت کا مقابلہ کریں گے۔ مقتدر حلقوں نے...