واشنگٹن(این این آئی)امریکی فوج دنیا کی طاقتور ترین فوج قرار دی گئی ہے جبکہ پاکستان کا ساتواں نمبر رہا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طاقتور فوجوں کی فہرست جاری کرنے والی ویب سایٹ نے پاکستانی فوج کو دنیا کی ساتویں طاقتور ترین فوج قرار دیا ہے،اس فہرست میں پہلے نمبر پر امریکہ دوسرے پر روس تیسرے پر چین جب کہ بھارت کو چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے۔اس سے قبل ملٹری اسٹرینتھ رینکنگ 2020، 2021 اور 2022 میں پاک فوج بالترتیب 15 ویں، 10 ویں اور 9 ویں نمبر پر موجود تھی تاہم رواں سال اس کی رینکنگ میں دو درجے کی بہتری ہوئی ہے۔گلوبل فائر پاور 2006 سے ملٹری اسٹرینتھ رینکنگ شائع کر ر ہی ہے او ر یہ ہر سال جنگ سازی کی صلاحیتوں کی بنیاد پر تمام ممالک کی فوجوں کی درجہ بندی کرتی ہے، 60 سے زیادہ عوامل کو مدنظر رکھنے کے بعد ہر ملک کو پاور انڈیکس سکور فراہم کیا جاتا ہے ، پاور انڈیکس کی قدر جتنی کم ہوگی، ملک کی لڑنے کی صلاحیت اتنی ہی زیادہ ہوگی۔پاکستان 0.1694 کے پاور انڈیکس کے ساتھ جاپان، فرانس، اٹلی، ترکی، برازیل، ایران، اسرائیل، سعودی عرب، جرمنی اور کینیڈا سے زیادہ طاقت ور اور باصلاحیت فوج رکھتا ہے۔اس فہرست میں پہلے نمبر پر امریکہ دوسرے پر روس تیسرے پر چین جب کہ بھارت کو چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ پانچواں نمبر جنوبی کوریا اور چھٹا برطانیہ کو دیا گیا ہے جب کہ پاکستان اس فہرست میں ساتویں نمبر پر آیا ہے۔
منیلا فلپائن میں کشتی میں آگ لگنے سے 31افراد ہلاک جبکہ 7لاپتہ ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے جنوبی...
برلن جرمنی میں مسلمان خواتین کو حجاب پہننے کی اجازت دے دی گئی ۔ ذرائع ابلاگ کے مطابق جرمن حکام نے تصدیق کی ہے...
لاہور لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کر دی...
نئی دہلی بھارت میں حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکاونٹس کو بلاک کر دیا گیاہے۔ ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق کمپنی نے...
لاہور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان نے میگا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم مظہر عباس کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی بہت سے مسائل کی جڑ ہے جس نے سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی نظاموں...
اسلام آباد پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ...
کراچی سی پیک کی ہر ممکن حفاظت کریں گے، بھارت سمیت کسی ملک کی جانب سے جارحیت کا مقابلہ کریں گے۔ مقتدر حلقوں نے...