بلاول نے خارجہ امور کو درست سمت دی ،شازیہ مری

18 مارچ ، 2023

اسلام آباد (پی پی آئی)ؤوفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی ترجیح ملک کا استحکام اور جمہوریت کی بقا ہے ، شازیہ مری نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے خارجہ امور کو درست سمت دیدی ہے ،ملک کا کھویا ہوا وقار بحال کیا ہے ، آج ہر طرف وزیر اعظم بلاول کے نعرے گونج رہے ہیں، افسوس میڈیا کی ساری توجہ زمان پارک پر لگے ہوئے تماشہ پر ہے ، ملک میں انتشار پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے۔