سعودی خاتون سکائی ڈائیور کی 15 ہزار فٹ بلندی سے چھلانگ

18 مارچ ، 2023

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں پہلی خاتون سکائی ڈائیور نے15ہزار فٹ بلندی سے چھلانگ لگا کر نئی تاریخ رقم کردی۔رازان العجمی نے کویت میں ایک چھوٹے طیارے سے15 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر فضا میں قومی پرچم بھی لہرایا ۔ سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں و طیارے سے کودنے سے قبل کافی پرجوش نظر آ ئیں ۔