سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد ریاست معاشی بدحالی کا شکار ہے 5 اگست2019 کے بعد سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں بے روزگارنوجوانوں کی تعداد میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق تقریبا 10 لاکھ تعلیم یافتہ نوجوان اس وقت بے روزگار ہیں جو ذہنی دباو کے باعث منشیات کے عادی یا خودکشی کر رہے ہیں ۔ برطانیہ میں مقیم کشمیری صحافی نعیمہ احمد مہجور نے اپنے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ بھارتی حکومت نے جموں وکشمیر میں ملازمت کے حصول کیلئے منعقد امتحانات لینے کا کنٹریکٹ مہاراشٹر کی ایک نجی بلیک لسٹڈ کمپنی کو دیاجس کے خلاف پہلے ہی اترپردیش، پنجاب اور آسام میں مقابلے کے امتحانات منعقد کرنے پر پابندی ہے جس کی وجہ سے جموں و کشمیر کے ہزاروں نوجوان سڑکوں پر ہیں ۔ بی جے پی کے سینیئر رہنما اور وکیل سبرامینم سوامی نے نوجوانوں کی طرف سے کمپنی کو فارغ کرنے متعلق سپریم کورٹ میں پیٹیشن دائر کرنے کا اعلان کیا تو حکومت نے امتحانات کو فی الحال ملتوی کرنے کا فیصلہ سنایا ،کمپنی پر نتائج میں خوردبرد کا الزام ہے ۔
منیلا فلپائن میں کشتی میں آگ لگنے سے 31افراد ہلاک جبکہ 7لاپتہ ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے جنوبی...
برلن جرمنی میں مسلمان خواتین کو حجاب پہننے کی اجازت دے دی گئی ۔ ذرائع ابلاگ کے مطابق جرمن حکام نے تصدیق کی ہے...
لاہور لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کر دی...
نئی دہلی بھارت میں حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکاونٹس کو بلاک کر دیا گیاہے۔ ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق کمپنی نے...
لاہور اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان نے میگا کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم مظہر عباس کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو...
اقوام متحدہ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی بہت سے مسائل کی جڑ ہے جس نے سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی نظاموں...
اسلام آباد پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ...
کراچی سی پیک کی ہر ممکن حفاظت کریں گے، بھارت سمیت کسی ملک کی جانب سے جارحیت کا مقابلہ کریں گے۔ مقتدر حلقوں نے...