اسلام آباد (این این آئی)مقتول صحافی ارشد شریف کے اہل خانہ کے وکیل نے ازخودنوٹس پر اعتراض اٹھادیا ۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل ازخودنوٹس کی سماعت ہوئی، ارشد شریف کے اہلخانہ کے وکیل شوکت عزیز صدیقی نے ازخودنوٹس پر اعتراض اٹھادیا۔وکیل شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ عدالت تفتیش کو سپروائز نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تحقیقات کی نگرانی کرنا خلاف آئین ہے، ارشد شریف کی والدہ کو جسٹس آف پیس سے رجوع کرنے کا کہنا چاہیے تھا۔چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ساڑھے پانچ ہفتے انتظار کے بعد سوموٹو لیا، جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ اتنا عرصہ کوئی قانونی کارروئی کیوں نہیں کی؟شوکت عزیز صدیقی نے جواب دیا کہ ایس ایچ او تھانہ رمنا شہید کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج نہیں کر رہا تھا۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کہ صحافی برادری کے خدشات اور تحفظ کیلئے ازخودنوٹس لیا گیا تھا، عدالت سوموٹو میں کسی کو سزا دینے نہیں بیٹھی، جے آئی ٹی کے کام میں سپریم کورٹ کوئی مداخلت نہیں کر رہی، عدالت صرف حکومتی اداروں کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے سوموٹو فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ آنے کے بعد لیا، فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں کچھ پہلو تھے جن کی تحقیقات ضروری تھیں، عدالتی کارروائی شروع ہونے پر ہی مقدمہ درج ہوا، جے آئی ٹی کو حکومت فنڈز فراہم نہیں کر رہی تھی، سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو فنڈز دلوائے اور وہ بیرون ملک گئی، ارشد شریف قتل کیس میں ابھی تک کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی، بیرون ملک سے کوئی تعاون نہیں مل رہا، عدالت کسی کو تحفظ دینا چاہتی ہے نہ کسی کو مجرم قرار دینا مقصد ہے، کوئی دلچسپی نہیں لے گا تو کارروائی مزید تاخیر کا شکار ہوگی بعدازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے ارشد شریف قتل کیس کی مزید سماعت 3 ہفتوں کیلئے ملتوی کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔
گوجرانوالہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ سے10ہزار ڈالر تاوان کی خاطر اغوا ہونے والے7سالہ بچے کو بازیاب کروالیا گیا...
راولپنڈی بھارت کی سایسی جماعت کانگریس سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو ٹکٹ جاری کرنے پر غور کر رہی ہے ۔...
تیونس سٹی تیونس کی ایک عدالت نے11سال قبل ہونے والے سیاست دان شکری بلعید کے قتل کے الزام میں چار افراد کو سزائے...
راولپنڈی وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دیدی،وزارت تجارت نے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد...
راولپنڈیجماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عدالتوں کی آزادی کیلئے چیف جسٹس اپنا جوہری کردار...
راولپنڈینادرا کی جانب سے ارجنٹ درخواست پر شناختی کارڈ ڈلیوری کی مدت بغیر کسی اضافی فیس کے کم کردی گئی...
کوئٹہبلوچستان کے ضلع پشین میں دہشت گردی میں ملوث مبینہ جرائم پیشہ گروہ کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک لیویز...
بیروت لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 9 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ، لبنانی فوجی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل نے...