لوئر کوہستان،آگ لگنے کے بعد مکان کی چھت گر گئی، 10افرادہلاک

18 مارچ ، 2023

لوئر کوہستان (آئی این پی)لوئر کوہستان میں آگ لگنے کے بعد مکان کی چھت گر گئی۔ 10افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے۔ 13کو بچالیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق لوئر کوہستان کے علاقے سیری پٹن میں گھر میں خوفناک آگ لگی، جس کے بعد مکان کی چھت گر گئی،ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں 10افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے جبکہ ملبے سے 13افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، آخری اطلاعات آنے تک ریسکیو ٹیموں کی امدادی کارروائیاں جاری تھیں، ملبے میں اب بھی ایک شخص کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔