جوہری اسلحے کا جواب جوہری،آتشیں کا آتشیں سے دیا جائیگا، کم جونگ ان

18 مارچ ، 2023

پیانگ یانگ(آئی این پی)شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں امریکہ اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں کے خلاف ہم بھی اقدامات کریں گے،کم جونگ ان نے گزشتہ روز بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ ہماری دفاعی پالیسیوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، دشمنوں کو خوف میں مبتلا کرنے اور جوہری جنگ کی صلاحتیوں کو بہتر بناتے ہوئے ہم اپنی عوام کی سلامتی کو ممکن بنانا چاہتے ہیں،ہمارے خلاف دشمنی کا بغض رکھنے والے جنوبی کوریا اور امریکہ کی علاقے میں فوجی مشقیں ہو رہی ہیں جن کے خلاف ہمیں بھی اقدامات کرنا ہونگے جوہری اسلحے کا جواب جوہری اسلحے سے اورآتشیں اسلحے کا جواب آتشیں اسلحے سے دیا جائے گا،واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹوکیو میں منعقدہ جاپان۔جنوبی کوریاس اجلاس سے قبل شمالی کوریا نے بیلسیٹک میزائل ہوا سونگ -17کا تجربہ کیا تھا۔