یوکرین بحران کم کرنے میں تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے، چین

18 مارچ ، 2023

بیجنگ ( نیوز ایجنیساں )چین کے ریاستی کونسلر اوروزیرخارجہ چھن گانگ نے کہا ہے کہ چین یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی ختم کرنے، بحران کم کرنے اور امن کی بحالی کیلئے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے یوکرین کے وزیرخارجہ دیمیترو کولیبا کے ساتھ فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 31 سال قبل دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد سے چین اور یوکرین نے تعلقات میں پیشر فت کی رفتار کوبرقرار رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین طویل مدتی نقطہ نظر سے دوطرفہ تعلقات کی پائیدار اورمستحکم ترقی کو فروغ دینے کے لیے یوکرین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے، چین اور یوکرین کے درمیان عملی تعاون ایک مستحکم بنیاد اور بہت بڑی صلاحیت کا حامل ہے اور چین کی جدیدیت کوعملی جامہ پہنانے کا عمل دونوں ملکوں کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون کے وسیع مواقع فراہم کرے گا۔